جنوبی افریقا، جوہانسبرگ میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 10 زخمی
فائرنگ کا واقعہ
جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا
پولیس کی رپورٹ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بیکرزڈل ٹاؤن شپ میں ہوٹل میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
ملزمان کی کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ دو گاڑیوں میں سوار تقریباً 12 نامعلوم مشتبہ افراد نے ہوٹل پر فائرنگ کی، ملزمان ہوٹل سے فرار ہوتے ہوئے بھی اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے جس سے کئی افراد فائرنگ کی زد میں آ گئے۔
ریسکیو آپریشن
ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے، جبکہ پولیس حملہ آوروں کی تلاش کر رہی ہے۔








