مریم نواز سے ہائی کمشنر ماریشس کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
ملاقات کا آغاز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جمہوریہ ماریشس کے ہائی کمشنر ایچ ای منسو کرمباکس نے ملاقات کی ہے جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے اعلان کے خلاف سیاسی رہنما اور قانونی ماہرین یک زبان
تجارتی روابط کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماریشس کے سفیر منسو کرمباکس کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ دوران ملاقات بزنس ٹو بزنس روابط، تجارتی وفود اور نمائشوں کے انعقاد کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
مفاہمت کی تصدیق
مریم نواز شریف نے ماریشس کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعاون کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور تعلقات تعلیم، سیاحت، زراعت، اور عوامی تبادلوں کے شعبوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، ماریشس سفیر کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قدیم تہذیبوں میں جہنم کے تصور اور مختلف مذاہب میں عالم برزخ کی وضاحت
شعبہ جات میں تعاون
دونوں رہنماؤں نے حلال فوڈ، ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بلیو اکانومی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر ہرممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جادوئی سمارٹ فون جو آپ کے اشاروں پر کام کرتا ہے
زرعی اور تکنیکی تعاون
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماریشس کے لئے چاول، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات مزید بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے پیداواری کاشت میں ماریشس کی قائم کردہ ٹیکنالوجی اور چینی کی صنعت میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میچ کے دوران بلے باز دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
سیاحت میں سرمایہ کاری
مریم نواز شریف نے پنجاب کے سیاحت کے شعبے میں ماریشس سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا اور منسو کرمباکس کو نوجوانوں کی ترقی اور منشیات کے خلاف انتھک کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ماریشس ہائی کمشنر کو تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آج ہمارا دن اچھا نہیں تھا، کپتان سلمان علی آغا نے بھارت سے شکست کی وجہ بتا دی
ثقافتی اور تجارتی تعلقات
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ماریشس کے درمیان ثقافتی تعلقات اور باہمی احترام پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ انسانی سرمائے کی ترقی، خاص طور پر اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں، تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ زراعت، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز، اور لائٹ انجینئرنگ جیسے شعبوں میں تجارت کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا میموریل ڈے پر پیغام، سابق صدر بائیڈن اور انتظامیہ پر خوب غصہ نکالا
نوجوانوں کی ترقی
انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد نوجوان کو سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ہنر مند افرادی قوت میں بدل رہے ہیں۔ حالیہ برسوں میں پاکستان اور ماریشس کے درمیان دو طرفہ تجارت میں حوصلہ افزا اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب زرعی پروسیسنگ، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور ویلیو ایڈڈ فوڈ پروڈکٹس میں شاندار مواقع سے بھرپور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: لاہور جیولری مارکیٹ سے 20 کلو سونا چوری، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، چور ڈھونڈنے والے کو ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
ماحولیاتی تحفظ
ان کا کہنا تھا کہ کلائمیٹ ریزیلنٹ ویژن ایکشن پلان گرین سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دے رہا ہے۔ جنگلات کے تحفظ، سبز نقل و حمل اور گرین توانائی کی طرف بتدریج منتقلی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری دیدی
پنجاب کا سیاحتی مرکز
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بھرپور اور متنوع سیاحتی مرکز ہے۔ اندرون لاہور، شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، شالیمار گارڈنز، نور محل اور دیگرمذہبی سیاحتی مقامات بھی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ پنجاب نے تباہ کن سیلاب کے چیلنج کا پامردی سے سامنا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صبا فیصل کا افطار ڈنر لک تنقید کی زد میں آ گیا
ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سیاحت کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، گنے کی پیداوار اور ویلیو ایڈیشن میں ماریشس کے تکنیکی تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔
سیاحتی شناخت کا فروغ
جمہوریہ ماریشس کے ہائی کمشنر منسو کرمباکس نے کہا کہ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ سے پاکستان کا حقیقی مثبت تشخص دنیا کے سامنے لائیں گے۔








