انڈر ۱۹ ایشیا کپ فائنل، چھکے چوکوں کی برسات، سمیر منہاس نے بھارت کے خلاف میچ میں تاریخ رقم کردی

سمیر منہاس کی شاندار کارکردگی

دبئی (ویب ڈیسک) ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں پاکستان کے اوپنر سمیر منہاس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمٰن کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور، کراچی، کوئٹہ میں ملین مارچ کا اعلان

میچ کی تفصیلات

دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں سمیر منہاس نے بھارتی بولرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کی اور چھکوں چوکوں کی بارش کر دی۔ انہوں نے 113 گیندوں پر 172 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر اپنی قابلیت کا بھرپور ثبوت دیا۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات شہروں تک آخر پہنچتی کیسے ہے؟ بارڈر پر کیوں نہیں روکا جاتا؟ جسٹس جمال مندوخیل کا استفسار

باؤنڈریز کا طوفان

سمیر منہاس نے اپنی اننگز کے دوران 17 چوکے اور 9 چھکے لگائے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ انہوں نے 172 رنز میں سے 122 رنز باونڈریز لگا کر حاصل کیے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ انڈر 19 پاکستانی بیٹر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پچھلا ریکارڈ توڑ دیا

اس سے قبل باونڈریز کے ذریعے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ شمائل حسن کے پاس تھا جنہوں نے 2023 میں سری لنکا انڈر 19 کیخلاف 150 رنز کی اننگ کھیلی تھی، جس میں 94 رنز باونڈریز سے حاصل کیے تھے۔ شمائل نے اس اننگ میں 13 چوکے اور سات چھکے لگائے تھے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...