پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا
چاند نظر آنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ، جسپریت بمراہ سے ‘بہتر بالر’ قرار
اجلاس کی تفصیلات
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ مقامات پر منعقد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت مخالف احتجاج کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان، استعفوں پر غور
رجب کا چاند
اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ رجب کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم رجب 22 دسمبر کو ہوگی۔
اہم تاریخیں
یکم رجب 22 دسمبر اور شبِ معراج 27 رجب 16 جنوری کو ہوگی۔








