کل سے کراچی کا درجہ حرارت گرنا شروع ہو جائے گا، چیف میٹرولوجسٹ سندھ
کراچی میں موسم کا حال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف میٹرولوجسٹ سندھ امیر حیدر نے کہا ہے کہ کل سے کراچی کا درجہ حرارت گرنا شروع ہو جائے گا، اگلے دس دن شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کے والد انتقال کرگئے
دھند اور ہوا کی رفتار
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سندھ امیر حیدر نے کہا کہ کل کراچی میں دھند عام بات تھی، ہوا کی رفتار نہیں تھی اس وجہ سے نمی زمین پر فوگ کی صورت میں آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا لوگ رجسٹرڈ وی پی اینز کے ذریعے غیر اخلاقی مواد تک رسائی حاصل کر پائیں گے؟
درجہ حرارت کی پیشن گوئی
چیف میٹرولوجسٹ سندھ نے کہا کہ آئندہ دس دن تک کراچی میں فوگ کی کوئی صورتحال نہیں ہے، آج کراچی کا درجہ حرارت 14 ڈگری ہے، کل 12 سے 14 ڈگری ہوگا اور 31 دسمبر تک درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری کے درمیان رہے گا۔
موسمی تبدیلیاں
امیر حیدر نے کہا کہ کراچی میں دسمبر کے آخری ہفتے میں خوشگوار موسم ہوگا، جنوری کے دو ہفتے سرد ہوں گے۔








