افغان بورڈ کا اکتوبر میں نئی ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا اعلان
افغان بورڈ کا نیا اعلان
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان بورڈ نے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے نام سے نئی فرنچائز بنیادوں پر ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے وکلا کی ملاقات کے لیے عدالت کی جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت
لیگ کا پہلا سیزن
پہلا سیزن 2026 کی آخری سہ ماہی (اکتوبر کے قریب) متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا، اس میں 5 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سلطنت فارس کی 2500 سالہ تاریخ اور ایران کی آخری ملکہ کی سالگرہ کے موقع پر یحییٰ خان کی بے چینی
کھلاڑیوں کی شمولیت
افغان بورڈ کے مطابق لیگ میں نمایاں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ غیر ملکی سٹارز اور ابھرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کو شامل کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کا ڈرافٹ یا نیلامی آئندہ برس جون، جولائی میں متوقع ہے۔
پرانا ایڈیشن اور چیلنجز
یاد رہے کہ افغان لیگ کا ایک ایڈیشن 2018 میں بھی کھیلا گیا تھا، جس میں کرس گیل، برینڈن میک کولم، شاہد آفریدی جیسے بڑے نام شامل تھے۔ ادائیگی اور شفافیت کے مسائل کی وجہ سے لیگ بند ہوگئی تھی، اب اسے بحال کیا جا رہا ہے۔








