وزیرِ اعلیٰ مریم نواز ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں : رانا مشہود کا حافظ میاں نعمان کے اعزاز میں تقریب سے خطاب
ایوانِ اقبال میں تقریب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے ضمنی انتخابات NA29 میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر ایم این اے حافظ میاں محمد نعمان کے اعزاز میں ایوانِ اقبال میں تقریب منعقد کی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کا مری روڈ پر سامنا
تقریب میں اظہار خیال
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے، اللہ کے فضل سے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے اپنے والد میاں محمد نواز شریف کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں جبکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف عوام کے لیے مسلسل نئے منصوبوں کا آغاز کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی غرور خاک میں ملانے پرپاکستانی عوام کا مسلح افواج کو خراج تحسین، ریلیاں نکالیں
عوام کی حمایت
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے مزید کہا کہ حلقے کی عوام نے حافظ میاں محمد نعمان کو کامیاب کروا کر ثابت کیا کہ یہ حلقہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کا ہے۔
اعزازی شیلڈز اور ایوارڈز کی تقسیم
اس موقع پر حلقہ PP72 کے کارکنان اور عوام میں خدمات کے اعتراف اور قدردانی کے طور پر اعزازی شیلڈز اور ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سابق ایم این اے مہر اشتیاق بھی موجود تھے۔








