آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن سردار میر اکبر (ن) لیگ میں شامل

مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کی شمولیت

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

پریس کانفرنس کا اعلان

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے آزاد کشمیر کے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، جس میں اعلان کیا گیا کہ حلقہ شرقی باغ سے رکن قانون ساز اسمبلی سردار میر اکبر مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔

شاہ غلام قادر کا بیان

پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مختلف حلقوں میں اپنے ساتھیوں کو واپس اپنے گھر لارہی ہے۔ کچھ لوگ جو کسی وجہ سے ہمارے ساتھ نہیں رہے تھے، ان کو ساتھ لا رہے ہیں۔ ہماری خواہش تھی سردار میر اکبر واپس مسلم لیگ ن میں آئیں اور آج وہ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

راجا فاروق حیدر کا خطاب

لیگی رہنما راجا فاروق حیدر خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر اکبر صاحب ہمارے ساتھ شامل ہی شامل تھے۔ ان کی شمولیت سے ضلع باغ میں پارٹی مضبوط ہوگی اور آئندہ انتخابات میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی۔

مشتاق احمد منہاس کا موقف

راجا مشتاق احمد منہاس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹیوں میں آنا جانا لگا رہتا ہے۔ اچھے اور برے وقت بھی آتے ہیں، تاہم پارٹی کے ساتھ وابستگی شک و شبہے سے بالا تر رہنی چاہیے۔

انجینئر امیر مقام کی ترجیحات

وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ماضی میں جو ہوا وہ گزر گیا، اب ہم ایک ہیں، ہمارا قائد نواز شریف ہے۔ کشمیر کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے، کشمیر کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ کشمیری پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اور فرنٹ لائن پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

بھارت کی آبی جارحیت کی مذمت

انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے حق کے لیے پاکستان آخری حد تک جانے کے لیے بھی تیار ہے۔ کشمیر کا مقدمہ معرکۂ حق کے بعد پہلی بار دنیا پر واضح ہوا ہے۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کو مضبوط اور منظم دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...