انڈر ۱۹ ایشیا کپ میں جیت: شاہینوں نے پوری قوم کو خوش کر دیا: وزیر اعلیٰ مریم نواز
مریم نواز کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روایتی حریف بھارت کے خلاف انڈر 19 ایشیاء کپ فائنل جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا اور نجی ٹی وی کے اینکر کی جانب سے سنسنی خیزی کی ناکام کوشش کی گئی: عظمیٰ بخاری
شاندار فتح کا اندازہ
سمیر منہاس نے بہترین اننگز کھیل کر شاندار فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کاغذی شیروں کو عبرتناک شکست دے کر شاہینوں نے پوری قوم کو خوش کر دیا ہے۔ بھارت کو انڈر 19 ایشیاء کپ کے فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ یہ جیت پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔ پاکستان کو یہ جیت اور بھارت کو یہ شکست مدتوں یاد رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: قانون کی حکمرانی میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی، 143 ممالک میں سے 130 ویں نمبر
محنت اور عزم کی فتح
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ محنت اور عزم کے سامنے بڑے دعویداروں کو کرکٹ کے میدان میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔
کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی
پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعے بہترین کھیل پیش کیا اور جیت اپنے نام کی۔ سبحان کی بہترین باؤلنگ نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کھلاڑیوں نے باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ امید ہے انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔








