کراچی کی 25 اہم سڑکوں پر دو اور چار سیٹر رکشے چلانے پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
کراچی میں رکشوں پر پابندی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کی 25 اہم سڑکوں پر دو اور چار سیٹر رکشے چلانے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بدقسمتی سے پہلی بار ہماری تھی، آتا جاتا کچھ تھا نہیں، خوب بے عزتی ہوئی، مجبوراً بریف کرنا پڑا، گلہ خراب ہونے کی ساتھ ایکٹنگ کیساتھ بریفنگ شروع کی
پابندی کا مقصد
شہری انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کی روانی میں بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت 21 فروری تک 25 مصروف سڑکوں پر دو اور چار سیٹر رکشوں پر پابندی ہوگی۔
پابندی کی وجوہات
ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر 25 مصروف سڑکوں پر رکشے چلانے پر پابندی عائد کی گئی۔








