پنجاب میں پاڑہ ہرن، کبوتر اور تیتر کے غیرقانونی شکار پر 7 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور میں وائلڈلائف رینجرز کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وائلڈلائف رینجرز نے پاڑہ ہرن، کبوتر اور تیتر کے غیرقانونی شکار پر 7 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: یا تو ڈونلڈ کا منہ بند کرو یا پھر انڈیا میں میکڈونلڈز بند کرو، بھارتی رکن پارلیمنٹ
پارہ ہرن کا طبی معائنہ
منڈی احمد آباد کے مضافاتی علاقے سے ریسکیو کی گئی مادہ پاڑہ ہرن کو طبی معائنہ کے بعد ہیڈ سلیمانکی وائلڈلائف پارک منتقل کر دیا گیا۔ بارڈر بیلٹ پبلک وائلڈلائف ریزرو میں پاڑہ ہرن کے غیرقانونی شکار پر ایک شکاری کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
کبوتر اور تیتر کا شکار
اسی طرح اٹک اور فتح جنگ میں کبوتر اور تیتر کے غیرقانونی شکار پر چھ شکاریوں کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 69 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔








