لاہور پولیس نے گھر کا صفایا کرنے والی نوکرانی کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا
گھر کے صفائی کے دوران چوری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گلبرگ پولیس نے گھر کا صفایا کرنے والی نوکرانی کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس، تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
پولیس کی کاروائی
ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے ٹیم کے ہمراہ ایف سی کچی آبادی سے ملزمان کو ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی راجندر میگھوار کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔
چوری کی تفصیلات
ترجمان پولیس کے مطابق گھر کے مالکان شادی کے سلسلے میں ملتان گئے تھے، گھر کی نوکرانی نے 2 ساتھیوں سے مل کر ہاؤس رابری کا پلان بنایا۔ ملزمان گھر سے لاکھوں مالیت کی جیولری، ملکی و غیر ملکی کرنسی چوری کر کے فرار تھے۔








