مجھے مریم نواز کی نیت پر شک نہیں لیکن انہیں لینڈریکارڈ اور ملکیت کے اصل ایشوز کی ABC کا بھی علم نہیں ،فواد چودھری
فواد چودھری کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی آرڈیننس پر عملدرآمد روک کر انتہائی اہم اور قابل تحسین فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں ایک اور پنجابی گلوکار تیجی کاہلوں بھارتی نژاد گینگ کے ہاتھوں قتل
مریم نواز کے بارے میں رائے
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے مریم نواز کی نیت پر شک نہیں ہے، وہ یقیناً اپنی طرف سے جلدی انصاف دینے کی کوشش کر رہی ہوں گی۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ انہیں لینڈریکارڈ اور ملکیت کے اصل ایشوز کی ABC کا بھی علم نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیت پور: ریسکیو کی کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے لڑکے کی لاش مل گئی
پٹواری اور بیوروکریسی کی طاقت
بیوروکریسی نے انہیں بیوقوف بنا کر زمینوں پر قبضوں کی ایسی خوفناک طاقت استعمال کی جس سے پٹواری سے لے کر DC تک ہر افسر ارب پتی ہو جانا تھا اور لوگوں کا حق ملکیت شدید خطرات سے دوچار ہو گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر تبصرہ
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی آرڈیننس پر عملدرآمد روک کر انتہائی اہم اور قابل تحسین فیصلہ کیا ہے، مجھے مریم نواز کی نیت پر شک نہیں وہ یقیناً اپنی طرف سے جلدی انصاف دینے کی کوشش کر رہی ہوں گی لیکن مجھے یقین ہے انھیں لینڈریکارڈ اور ملکیت کے اصل ایشوز کی ABC کا بھی علم نہیں…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 22, 2025








