آکسیجن مانگنے پر ڈاکٹر نے مریض پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی، ویڈیو وائرل
بھارتی ڈاکٹر کا مریض پر تشدد
نئی ڈہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے اسپتال میں ایک ڈاکٹر کی بیڈ پر لیٹے مریض کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر پیشگی انتظامات نہ کیے ہوتے تو آج پیٹرول ۳۷۵ روپے فی لیٹر ہوتا، خواجہ آصف
واقعے کی تفصیلات
ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں واقع اندرا گاندھی میڈیکل کالج ( آئی جی ایم سی) کے ایک ڈاکٹر پر مریض کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹ ٹیم نے “برتھ ڈے گرل” کا دل توڑ دیا
متاثرہ مریض کی گواہی
متاثرہ مریض ارجن پنوار کے مطابق وہ طبی ٹیسٹ کے لیے اسپتال آیا تھا اور برونکو اسکوپی کے بعد سانس لینے میں شدید دشواری محسوس کر رہا تھا۔ اسی دوران وہ ایک دوسرے وارڈ کے بستر پر لیٹ گیا، بغیر کسی وجہ کے ڈاکٹر نے مجھ سے بدتمیزی شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی سے مشاورت، پھر آصف زرداری نے کیسے پرویز مشرف کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا تھا؟ تہلکہ خیز دعویٰ
ڈاکٹر کی جارحیت
متاثرہ مریض کا کہنا ہے کہ میں سانس لینے میں مشکل محسوس کر رہا تھا اور آکسیجن مانگی تو ڈاکٹر نے میرے داخلے پر سوال اٹھانا شروع کر دیا۔ جب میں نے احترام سے بات کرنے کی درخواست کی تو ڈاکٹر مزید جارحانہ ہو گیا۔ جب میں نے پوچھا کہ کیا وہ اپنے گھر والوں سے بھی ایسے بات کرتا ہے تو اس نے کہا کہ میں ذاتی بات کر رہا ہوں اور پھر مجھے مارنا شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کبڈی کے 4 کھلاڑیوں پر 4 سال کی پابندی عائد
ویڈیو کی موجودگی
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر بار بار مریض کو مارتا ہے جبکہ مریض بستر پر لیٹا خود کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے。








