لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کا معاملہ، آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسر کو معطل کردیا
وفاقی دارالحکومت میں ہراسانی کا واقعہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں اور بلیک میل کرنا لوئی بھیر تھانے کے سابق ایس ایچ او کو مہنگا پڑ گیا۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر آئی جی نے پولیس افسر کو معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ڈرونز نئی دہلی پہنچ گئے، بڑی کارروائی کا دعویٰ
خاتون ڈاکٹر کی شکایت
سما ٹی وی کے مطابق، آئی جی اسلام آباد پولیس کو دی گئی درخواست میں متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ فیملی مسئلے پر تھانہ لوئی بیردرخواست دینے گئی تو اس وقت کے ایس ایچ او نے بدتمیزی کی۔ متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ فیملی مسئلے کی وجہ سے وہ کمزور پوزیشن میں تھی، جس کا فائدہ ایس ایچ او نے اٹھانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک طبی معجزہ—پنجاب نے تاریخ رقم کر دی
ایس ایچ او کی دھمکیاں
انہوں نے گیارہ اگست کو اپنے گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کا ذکر کیا اور بتایا کہ بعد میں پولیس افسر کی دھمکیوں اور بلیک میلنگ کی وجہ سے انہیں شہر چھوڑنا پڑا۔ متاثرہ خاتون نے یہ بھی کہا کہ وہ اب بھی اس ایس ایچ او سے دھمکیاں وصول کر رہی ہیں۔
انصاف کی تلاش
خاتون نے بتایا کہ انہوں نے ایس ایچ او کے خلاف درخواست دی جس کی انکوائری بھی ہوئی اور اسے قصوروار ٹھہرایا گیا، مگر اس کے خلاف کوئی عملی کارروائی نہیں کی گئی۔ متاثرہ خاتون نے انصاف کے حصول کے لیے اداروں کے چکر لگائے لیکن کوئی مدد نہیں ملی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں انصاف دلایا جائے۔








