مولانا فضل الرحمان کے لیے خود حلیم بنائی، امید ہے انہیں پسند آئی ہوگی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کا پیغام
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج مولانا فضل الرحمان کے لیے خود حلیم بنائی۔ امید کرتا ہوں کہ انہیں میری بنائی گئی حلیم پسند آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت:تشدد کے عادی شخص نے چوری کے شبے میں اپنی دسویں بیوی کو قتل کردیا
پاکستان کی موجودہ صورتحال
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے۔ جبکہ بھارت کے خلاف پاکستان کو زبردست کامیابی ملی۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
افغانستان سے مطالبہ
انہوں نے افغانستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کرے۔ دہشت گردی کے تمام تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارت شکست کا بدلہ لینے کے لیے مختلف حرکتیں کر رہا ہے۔
معاشی بحران اور قومی سالمیت
پاکستان اس وقت معاشی بحران سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کی سالمیت کی بات آئے گی تو سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آج مولانا فضل الرحمان کے لیے خود حلیم بنائی۔ اور امید کرتا ہوں کہ انہیں میری بنائی گئی حلیم پسند آئی ہو گی۔








