فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی ملاقات
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کی ملاقات کافی تناؤ والی رہی: مزمل اسلم
ایشیا کپ انڈر 19 کی کامیابی
مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایشیاء کپ انڈر 19 جیتنے پر کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور آفیشلز کو مبارک باد دی۔ انہوں نے ٹیم کے نظم و ضبط، باہمی تعاون اور جرأت مندانہ کھیل کو سراہا، اور کامیابی کو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا ملتان کے دورہ کے دوران دکانیں بند کروانے پر اظہار برہمی
مستقل بہتری کا عزم
فیلڈ مارشل نے کھلاڑیوں کو مسلسل اعلیٰ کارکردگی کے لیے کوشاں رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ کھلاڑی پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھیں اور میدان کے اندر اور باہر ملک کے سفیر بن کر رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس کی ایک میڈیکل یونیورسٹی میں چاقو حملے کے نتیجے میں 4 بھارتی طلباء زخمی ہو گئے
ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہی قوم کے مستقبل کی بنیاد ہیں، نوجوانوں کی توانائی، صلاحیت اور کردار ملک کی ترقی اور عالمی سطح پر اس کے وقار کی تشکیل کریں گے۔
ممنونیت کا اظہار
آئی ایس پی آر کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے حوصلہ افزائی اور سرپرستی پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اعزاز سے مزید محنت اور بہتر کارکردگی کے لیے زبردست حوصلہ ملا ہے۔








