چارسدہ: جوڈیشل کمپلکس کے باہر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
چارسدہ میں فائرنگ کا واقعہ
چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چارسدہ جوڈیشل کمپلکس کے باہر دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ذاتی دشمنی پر رشتے دار نے گھر میں گھس کر 6 سالہ بچے کو قتل کردیا، بہن اور ماں زخمی
زمین کا تنازع
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، فریقین کے درمیان عرصہ دراز سے زمین کا تنازع چل رہا ہے۔ فریقین پیشی کے لیے جوڈیشل کمپلکس آئے تھے کہ اچانک گولیاں چل گئیں۔
پولیس کی رپورٹ
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 کا علاج معالجہ جاری ہے۔








