موٹر وے ایم فائیو پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے
ٹریفک حادثہ کی تفصیلات
مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹر وے ایم فائیو پر ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: گھروں میں کام کے بہانے چوریاں کرنے والے گینگ کی سرغنہ پکڑی گئی، کیا کچھ برآمد ہوا؟ پاکستانی حیران پریشان
حادثے کا مقام
خان پور موٹر وے ایم فائیو ظاہرپیر انٹرچینج کے قریب مسافر بس ایمبولینس سے ٹکرانے سے چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو میں شجرکاری مہم، ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف اپنی ذمہ داری ادا کریں گے: سی ای او
جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت
جاں بحق ہونے والوں میں سلیم، زاہد، جمشید اور یامین شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 35 سال کا افضل، 45 سال کا شاہد اور 35 سال کا صدام شامل ہیں۔
حادثے کی وجوہات
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایمبولینس کراچی سے لاش لے کر شہر سلطان جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔








