عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 9 مئی و دیگر مقدمات میں ضمانت میں توسیع
اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی توسیع
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 9 مئی اور دیگر مقدمات میں ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک 10 اپریل 1986ء میں آئی تھی جب دخترِ مشرق کے استقبال کیلئے عوام آئے، ایک 10 اپریل 2022ء میں آئی جب عوام ازخود سڑکوں پر نکلے۔
عدالتی سماعت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی اور دیگر 5 کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے 27 جنوری تک متعلقہ مقدمات میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی عوام کا کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے احتجاج، بھارت سے جنگ کی صورت پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان
عدالت کی ہدایت
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایمان مزاری، ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی 2 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
گرفتاری سے روکنے کا حکم
واضح رہے کہ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہیں ہوسکے، جس کی وجہ سے عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اللّٰہ کو منظور ہوا تو مجھے عمرہ پر جانے کی اجازت ملے گی: شیخ رشید
بشریٰ بی بی کی نمائندگی
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔
مقدمات کی تفصیلات
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج ہے۔








