اتر پردیش: خاتون کا عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، لاش کے ٹکڑے نالے اور گنگا دریا میں پھینک دیئے
بھارتی ریاست اتر پردیش میں قتل کا واقعہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون کو اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کا قتل کرنے اور اس کی لاش کے ٹکڑے نالی اور گنگا دریا میں بہانے کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ بھی خالی ہوگیا
ملزمان کی شناخت
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان کی شناخت روبی اور گورَو کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں 20 دسمبر کو گرفتار کیا گیا۔ روبی نے 18 نومبر کو اپنے شوہر راہول کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ لاپتہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل آصف محمود سے ملاقات،کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق
لاش کی دریافت
15 دسمبر کو پولیس کو روبی کے گھر کے قریب نالے سے ایک مسخ شدہ لاش ملی، جس کا سر، ہاتھ اور ٹانگیں غائب تھیں۔ مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ راہول کا موبائل فون 18 نومبر سے بند تھا، جس کی وجہ سے پولیس کو روبی پر شک ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ پہلے لندن اور اب پرتگال بھی منتقل کیا جا رہا ہے ، بیرسٹر سیف
اعتراف جرم
پولیس نے پوچھ گچھ کے دوران روبی سے اعتراف کرایا کہ اس نے اپنے عاشق گورَو کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی نے بیٹی اور اس کے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا
قتل کی حقیقت
پولیس کے مطابق، راہول نے اپنی بیوی اور اس کے عاشق کو ایک ساتھ دیکھ لیا، جس کے بعد ملزمان نے اس پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاش کا ٹکڑے ٹکڑے کرنا
مقتول کی بیوی اور ملزم نے بیان دیا کہ پہلے اُنہوں نے راہول کو قتل کیا، پھر اس کی لاش کو گرائنڈر کی مدد سے ٹکڑوں میں کاٹا، ایک حصہ نالے میں پھینکا جبکہ باقی حصے راج گھاٹ لے جا کر دریائے گنگا میں بہا دیے۔
تحقیقات کا آغاز
بھارتی میڈیا کے مطابق، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے، اور کیس کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔








