پارٹی کا جو لیڈر مذاکرات کی بات کرتاہے وہ عمران خان کا ساتھی نہیں ہے: علیمہ خان
علیمہ خان کا عمران خان کے حوالے سے بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کا جو لیڈر مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کی پارٹی کے ساتھ نہیں، نہ ہی وہ عمران خان کا ساتھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فاروق عبداللہ کا پاکستان اور بھارت کو ’’مشورہ‘‘
علیمہ خان کی میڈیا گفتگو
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسٹریٹ موومنٹ کا پیغام خیبر پختونخوا کی قیادت کو دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے دو روزہ کانفرنس کے اعلامیہ کا انھیں علم نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درپیش چیلنجز سے نپٹنے کے لیے برازیل میں COP30 کا انعقاد
ماضی کے احتجاج کی یاد
علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ سال 22 نومبر کو پرامن احتجاج کی کال دی تھی، ان پر الزام ہے کہ انھوں نے بانی کا پیغام عوام تک پہنچایا۔ علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس بوگس کیس ہے، عمران خان نے پرسوں بھی پیغام بھیجا ہے کہ وہ قوم کے لیے شہادت قبول کریں گے۔
کتابوں کی ترسیل
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو ہم نے 11 کتابیں بھیجی تھیں، جج صاحب نے کہا 9 کتابیں ان کو مل چکی ہیں۔








