پارٹی کا جو لیڈر مذاکرات کی بات کرتاہے وہ عمران خان کا ساتھی نہیں ہے: علیمہ خان
علیمہ خان کا عمران خان کے حوالے سے بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کا جو لیڈر مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کی پارٹی کے ساتھ نہیں، نہ ہی وہ عمران خان کا ساتھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے سیلاب زدگان طلباء کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان کر دیا
علیمہ خان کی میڈیا گفتگو
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسٹریٹ موومنٹ کا پیغام خیبر پختونخوا کی قیادت کو دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے دو روزہ کانفرنس کے اعلامیہ کا انھیں علم نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے مظاہرین کی ایکسپریس وے اسلام آباد پر پرتشدد کارروائیوں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
ماضی کے احتجاج کی یاد
علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ سال 22 نومبر کو پرامن احتجاج کی کال دی تھی، ان پر الزام ہے کہ انھوں نے بانی کا پیغام عوام تک پہنچایا۔ علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس بوگس کیس ہے، عمران خان نے پرسوں بھی پیغام بھیجا ہے کہ وہ قوم کے لیے شہادت قبول کریں گے۔
کتابوں کی ترسیل
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو ہم نے 11 کتابیں بھیجی تھیں، جج صاحب نے کہا 9 کتابیں ان کو مل چکی ہیں۔








