او پی ایف کسی دباؤ، سفارش یا سیاسی مفاد کے بغیر اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بنے گی، افضال بھٹی
اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی خدمات
جدہ (محمد اکرم اسد) اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن وزیرِاعظم کے وژن کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل، فلاحی منصوبوں اور حقوق کے تحفظ کے لیے فرنٹ لائن ادارے کے طور پر کام کر رہی ہے۔ او پی ایف کسی دباؤ، سفارش یا سیاسی مفاد کے بغیر اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں اضافہ
برسوں کی سروس اور فلاحی منصوبے
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانی پاکستان کا روشن چہرہ ہیں، اور ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ وہ یہاں مسلم لیگ سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین اعوان کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے، جس میں کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پیرو میں ایشیا پیسیفک اکانمک کارپوریشن کا اجلاس، یہ تنظیم کیا ہے اور اس کی کیا اہمیت ہے؟ آپ بھی جانیے
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی مراعات
محمد افضال بھٹی نے اپنے بڑے مفصل خطاب میں بتایا کہ او پی ایف نے اوورسیز پاکستانیز کے لئے کئی مراعات کا اعلان کیا ہے جو او پی ایف میں رجسٹرڈ ممبران حاصل کر سکتے ہیں اور ان میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے جن کا انہوں نے تفصیل سے احاطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب او پی ایف کے ممبر بنیں کیونکہ آپ ان سب مراعات کے حق دار ہیں۔
محمد افضال بھٹی نے مزید کہا کہ آپ جب پاکستان آئیں تو او پی ایف کا وزٹ ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں پاکستان اور سری لنکا کے سفیروں کی ملاقات
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کا بیان
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بڑائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری احسان الحق باجوہ ایم این اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سمندر پار پاکستانیوں کی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اوورسیز پاکستانی محض ترسیلات زر بھیجنے والے نہیں بلکہ پاکستان کی معاشی خودمختاری اور ریاستی استحکام کی اصل قوت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف
ماضی اور حال
ان کے حقوق، عزت اور تحفظ پر کسی قسم کی سیاست یا مصلحت قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت نے اقتدار کو ذاتی مفاد کے بجائے ریاستی ذمہ داری سمجھا ہے، جبکہ ماضی میں کچھ عناصر نے اوورسیز پاکستانیوں کو صرف جلسوں اور نعروں کے لیے استعمال کیا۔ آج عملی اقدامات ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کو 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں، سربراہ پلڈاٹ بلال محبوب کا اہم بیان
بیرون ملک نفرت کی روک تھام
چوہدری احسان الحق باجوہ نے سخت لہجے میں کہا کہ جو لوگ بیرونِ ملک بیٹھ کر پاکستان کے خلاف نفرت، انتشار اور ریاست دشمن بیانیہ پھیلا رہے ہیں، انہیں یہ جان لینا چاہیے کہ ریاست اب خاموش نہیں رہے گی۔ قومی سلامتی، اداروں اور آئین کے خلاف ہر سازش کا قانونی اور سیاسی جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جہانیاں: کنسٹرکشن مشین کی تھرتھراہٹ کو زلزلہ سمجھ کو طالبات دوسری منزل سے کود پڑیں، متعدد زخمی
مہمانوں کی پذیرائی
میزبان ملک منظور حسین اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے یہ مہمان مملکت میں جس منطقہ شہر میں بھی گئے کمیونٹی نے ان کی بھرپور پزیرائی کی اور انجا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کمیونٹی مسائل سے آگاہی حاصل کی اور او پی ایف کی طرف سے دی جانے والی مراعات سے آگاہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سماجی برائیوں کے خلاف تحریکیں منظم کی جا سکتی ہیں اور اگر سیاسی جماعتیں عوامی ایشوز پر کام کرنا شروع کر دیں تو معاشرے کو جنت نظیر بنا سکتے ہیں
تعلیمی سہولیات اور سرمایہ کاری
پاکستان انونسمینٹ فورم کے جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک نے اپنے خطاب میں اوورسیز پاکستانیز کے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں یونیورسٹی لیول کی تعلیم کا بھی انتظام کیا جائے جبکہ انہوں نے انوسٹرز سے بھی کہ وہ طبی اور تعلیمی میدان میں بھی سرمایہ کاری کے لیے آگے بڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وہ ملک جہاں ہر 7 منٹ میں ایک خاتون کی موت ہوتی ہے
شکریہ و اختتام
دمام انوسٹمنٹ فورم کے صدر رانا محمد اشرف نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سعودی عرب کا دورہ کر کے جہاں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل سنے، وہیں ان کو عزت سے نوازا اور مسائل کے حل کا یقین دلایا جس کے لئے ان کے شکر گزار ہیں۔
کمیونٹی کے مسائل اور ان کے حل
اس سے پہلے اراکین جن میں OPF کے بورڈ ممبر اور چئیرمین تعلیمی کمیٹی محمد کامران خان، ڈائریکٹر KBM سلمان خان، کشمیر کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار اقبال، مسلم لیگ ریاض کے رانا خالد اکرم، بلو شیر، کاشف رندھاوہ، امجد اعوان، رانا زیب نے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کو جلد حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کو اپنے ملک میں عزت دی جائے صرف باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے جائیں۔








