عام انتخابات سے متعلق بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کا اہم بیان آ گیا
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کا بیان
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات سے متعلق بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 241 مبینہ دھاندلی کیس، الیکشن کمیشن و دیگر سے دلائل طلب
انتخابات کی تاریخ
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 12 فروری کو مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندیوں کے بعد مندی، انڈیکس میں 259 پوائنٹس کی کمی
تشویش اور تیاریاں
’’جنگ‘‘ کے مطابق، محمد یونس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معزول آمرانہ حکومت کے حامی مبینہ طور پر انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔ معزول حکومت کے رہنما تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔
عبوری حکومت کی تیاری
عبوری حکومت کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے بے تاب ہیں، جسے پچھلی آمرانہ حکومت نے چھین لیا تھا۔ ہم آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کرانا چاہتے ہیں اور اس کو یادگار بنانا چاہتے ہیں۔








