مدارس پاکستان کے نظریاتی محافظ ہیں، بلا وجہ پریشان کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے :مولانا عبد الحق ثانی

مولانا عبد الحق ثانی کا کراچی دورہ

کراچی+اکوڑہ خٹک( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا عبد الحق ثانی کا 6 روزہ دورہ کراچی جاری ہے جہاں انہوں نے مجلس اتحاد امت کے زیر اہتمام اور شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی کی زیر صدارت منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی جس میں پاکستان کے مختلف مسالک کے جید علماء اور مذہبی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع لوئر جنوبی وزیرستان کے تعلیمی اداروں میں ایک نیا اسکینڈل سامنے آ گیا

اجلاس کے 10 نکات کی حمایت

اس موقع پر اپنے خطاب میں مولانا عبد الحق ثانی نے کہا کہ ہم اس اجلاس کی جانب سے پیش کئے جانے والے 10 نکات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ مفتی محمد تقی عثمانی اور دیگر قائدین نفاذ شریعت کیلئے بھی کوئی روڈ میپ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں فیوچر فیسٹ ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو کا انعقاد، قونصل جنرل حسین محمد کی بھی شرکت

مدارس کا دورہ اور احساس ذمہ داری

علاوہ ازیں مولانا عبد الحق ثانی نے مختلف دینی مدارس جامعہ بنوری ٹاؤن، جامعہ احسن العلوم، جامعہ دارالخیر، جامعہ صفہ، جامعہ محمودیہ، جامعہ حقانیہ، جامعہ رحمانیہ، جامعہ انوار العلوم کا دورہ کیا جہاں مدارس کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا۔ ہمارے اکابرین نے قیام پاکستان کیلئے بہت قربانیاں پیش کی تھیں اور آئین پاکستان میں شامل اسلامی شقوں پر بھی ہمارے بزرگوں کی بہت محنت شامل ہے۔ ہم پاکستان کا اسلامی تشخص ختم کرنے کی ہر کوشش کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

دینی مدارس کے طلباء پاکستان کے تشخص کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ مدارس نے لاکھوں طلباء کی تعلیم و تربیت کا اعلیٰ نظام بغیر کسی سرکاری سرپرستی میں جاری رکھا ہوا ہے۔ مدارس کے طلباء کو چاہیے کہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں، آپ لوگ وحی الہٰی کو پھیلانے کا ذریعہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک میں بیٹھنے کی ایک قیمت ہے, ان کیساتھ “تھوڑا بہت ہنسی مذاق” ہونا چاہیے: رانا ثناء اللہ

اندازے اور سفارشات

مولانا عبد الحق ثانی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان کے ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ دینی مدارس کو بلا وجہ پریشان کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور مدارس کی رجسٹریشن کو آسان بنانا چاہیے۔ اتحاد تنظیمات مدارس وفاق المدارس العربیہ کی تجاویز پر عمل درآمد کرنا چاہیے کیونکہ دینی مدارس پاکستان کے نظریاتی محافظ ہیں۔

اجلاس میں اہم فیصلے

اس سے قبل جمعیت علماء اسلام (س) صوبہ سندھ کا بھرپور اجلاس جامعہ دارالخیر کراچی میں ہوا جس میں صوبہ بھر سے آئے ہوئے اراکین شوریٰ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مولانا عبد الحق ثانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور جماعت کو فعال کرنے کے لئے صوبہ سندھ کی جماعت کی کوششوں کو سراہا۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا عثمان سموں کی وفات کے بعد نئے سیکرٹری جنرل کے لئے پیر اسلم شیخ ایڈووکیٹ کو اتفاق رائے سے بقیہ دستوری مدت کے لئے صوبہ سندھ کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔

دورۂ کراچی کے موقع پر مفتی احمد الرحمٰن یار خان، امیر صوبہ سندھ و نائب مہتمم جامعہ دارلاخیر کراچی، میرپور خاص سے پیر اسلم شیخ ایڈووکیٹ صوبائی جنرل سیکریٹری، جمعیت کراچی کے رہنما حضرت ولی ہزاروی، قاری سیف الرحمٰن، حیدرآباد سے حافظ ارمان احمد چوہان صوبائی سیکرٹری اطلاعات، سانگھڑ سے معین الدین انصاری، ڈاکٹر نفیس سموں، مفتی ظل الرحمٰن، مفتی ساجد یار خان، قاری نعمت اللہ، مولانا ریاض الرحمان، قاری عبد الوہاب انقلابی، فدا عدیل، مولانا عبد اللہ و مولانا احسان الحق چوہان، ابناء مولانا عبد الخالق ہزاروی صاحب و دیگر ہمراہ تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...