یہ گولیاں چلائیں، ڈنڈے برسائیں، پانی چلائیں، ہم اپنے حق کیلئے بیٹھے ہیں، عمران خان کی قید تنہائی ہمیں قبول نہیں، علیمہ خان

پی ٹی آئی رہنما علیمہ خان کا بیان

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما علیمہ خان کا کہنا ہے کہ "یہ گولیاں چلائیں، ڈنڈے برسائیں، پانی چلائیں، ہم اپنے حق کیلئے بیٹھے ہوئے ہیں۔ عمران خان کی قید تنہائی ہمیں قبول نہیں ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "مذاکرات ایک ڈرامہ ہے، جھوٹ ہے، جب بھی عمران خان احتجاج کی کال دیتے ہیں، مذاکرات کی باتیں شروع ہوجاتی ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں، عطاتارڑ نے کل جماعتی کانفرنس کوچوں چوں کا مربہ قراردے دیا۔

عمران خان کی قید تنہائی کا ذکر

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ "عمران خان نے کہا ہے ان فارم 47 والوں سے کیا بات چیت ہوسکتی، ان کے تو اپنے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، یہ تو ملازمت کر رہے ہیں۔ اگر فیلڈ مارشل نے مذاکرات کی بات کرنی ہے، تو پہلے یہ بتائے ہمارے بھائی کو بند کیوں کیا ہوا ہے؟ ہم دھرنا دے کر دنیا کو دکھا رہے ہیں کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں ڈال کر ان کا آئینی اور قانونی حق چھینا جا رہا ہے۔ انہیں ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔ ہم اس لیے یہاں بیٹھ رہے ہیں کہ ہم عمران خان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔"

علیمہ خان کا عزم

علیمہ خان نے کہا کہ "عمران خان کی قید تنہائی کو ہم کبھی تسلیم نہیں کریں گے، یہ عمران خان سے بے حد خوفزدہ ہیں۔ ہم اڈیالہ آتے ہیں تو ان کا خوف ساری دنیا دیکھتی ہے۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...