جاوید ہاشمی بزرگ سیاستدان ہیں لیکن بدقسمتی سے آج وہ خود گمراہ ہوچکے ہیں،اختیار ولی
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی بزرگ سیاست دان ہیں لیکن بدقسمتی سے آج وہ خود گمراہ ہو چکے ہیں کیونکہ انہوں نے خود عمران کے 126 دن دھرنے کے بعد جو پریس کانفرنس کی تھی، اسی پریس کانفرنس میں ان کی آج کی کہی ہوئی باتوں کا جواب موجود ہے۔
ہاشمی صاحب کا مسئلہ
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ ہاشمی صاحب کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کو نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا تھا اور آج تک وہ بغض سینے میں پال رہے ہیں کہ چودھری نثار کو ان کی جگہ اپوزیشن لیڈر کیوں بنایا گیا تھا۔
جاوید ہاشمی بزرگ سیاست دان ہیں لیکن بدقسمتی سے آج وہ خود گمراہ ہوچکے ہیں کیونکہ انہوں نے خود عمران کے 126 دن دھرنے کے بعد جو پریس کانفرنس کی تھی اسی پریس کانفرنس میں ان کی آج کی کہی ہوئی باتوں کا جواب موجود ہے۔ ہاشمی صاحب کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کو نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا…
— Ikhtiar Wali (@ikhtiarwali) December 22, 2025








