نادیہ خان نے اپنا مہنگا شوق بتا کر مشکل میں ڈال دیا

نادیہ خان کی مہنگے ذائقے کا شوق
کراچی (ویب ڈیسک) آج کل نادیہ خان مہنگے ذائقے کا شوق دکھانے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 1 ہزار روپے کا 1 کلو گوشت، زندہ جانور تولیں جتنا وزن بنے اتنے پیسے ادا کریں، صاف ستھرے جانور
نادیہ خان کا تعارف
تفصیلات کے مطابق نادیہ خان ایک مشہور اینکر اوراداکارہ ہیں، انہوں نے ان گنت شوز کی میزبانی کی ہے۔ انہیں جدید مارننگ شوز کی ملکہ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی حکومت کا خاتمہ ہوتا ہے تو اقتدار کیلئے میدان میں کون ہوگا؟
مہنگی چاکلیٹ کا اعتراف
نادیہ خان گزشتہ دنوں ایک شو میں مہمان تھیں۔ اس شو میں انہوں نے اپنی تازہ ترین چاکلیٹ کی لت کا ذکر کیا۔ جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ وہ دبئی کی وائرل چاکلیٹ کو بےحد شوق سے کھاتی ہیں، جس کی قیمت 8000 روپے فی بارہے۔
یہ بھی پڑھیں: چار قتل کرنے والے قیدی نے اپنی بیوی کو جیل میں ازدواجی ملاقات کے دوران قتل کر دیا
خریداری کا بجٹ
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے شوق کی محبت میں انہوں نے اپنے ملبوسات کی خریداری کے لیے جو بجٹ رکھا تھا وہ بھی اسی میں خرچ ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا کی ردعمل
انٹرنیٹ نادیہ کے مہنگے چاکلیٹ پر پیسے خرچ کرنے سے بہت خوش نہیں ہے۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ چاکلیٹ ہے یا شراب۔ اسی طرح بعض صارفین کے نزدیک یہ پیسے کا ایک دکھاوا ہے۔ کچھ صارفین نے انہیں گھر پر چاکلیٹ بنانے کا مشورہ دے ڈالا۔