چیف الیکشن کمشنر کراچی بار مستعفی
چیف الیکشن کمشنر کا استعفیٰ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف الیکشن کمشنر کراچی بار حق نواز تالپور ایڈووکیٹ عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اپنی کرنسی کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا
استعفیٰ کی تفصیلات
انہوں نے اپنا استعفیٰ کراچی بار کو بھجوا دیا۔ 21 دسمبر کو بطور چیف الیکشن کمشنر ذمے داریاں سنبھالی تھیں، غیر معمولی صورتِ حال کے پیشِ نظر اجلاس میں مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی فٹبال ٹیم ورلڈکپ کے اپنے گروپ میچز شیڈول کے مطابق امریکہ میں کھیلے گی، فیفا کے صدر کا ایرانی ٹیم سے ملاقات کے بعد اعلان
آزاد اور شفاف انتخابات کا چیلنج
’’جنگ‘‘ کے مطابق حق نواز تالپور نے کہا آزاد اور شفاف انتخابات کے لیے 200 سے زائد غیر جانبدار پولنگ سٹاف درکار ہو گا۔ امیدواروں سے مشاورت کے بعد 17 جنوری کو پولنگ کا اعلان کیا گیا تھا، کچھ امیدواروں نے اتفاقِ رائے کے بعد سیاسی مفادات کے تحت معاملات کو متنازع بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے 6 بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا الیکٹرانک ثبوت موجود ہے، سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ
سوشل میڈیا پر چھیڑ چھاڑ
اس صورتِ حال میں سوشل میڈیا پر ذاتی حملوں کا سامنا کرنا پڑا، اجتماعی فیصلے کو ذاتی فیصلہ قرار دے کر بار کے اصولوں اور ذات کو نقصان پہنچایا۔
بار کا وقار اور خود مختاری
چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا جب بار کا وقار اور خود مختاری داؤ پر تھی، اگر نیک نیتی سے کیے فیصلے پر عمل درآمد ممکن نہیں تو عہدے پر رہنے کا جواز نہیں۔








