کراچی میں بھاری چالان سے پریشان موٹرسائیکل چلانے والوں کو خوشخبری سنا دی گئی
حکومت سندھ کا موٹر سائیکل سواروں پر بھاری چالان کم کرنے پر اتفاق
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت سندھ شہر قائد کراچی میں موٹر سائیکل سواروں پر عائد بھاری چالان (motorcycle challan) کم کرنے پر متفق ہو گئی ہے۔ کراچی میں ای چالانز سے متعلق سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: چین سے 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ
اجلاس کی تفصیلات
اجلاس میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کے مطالبے پر سندھ حکومت بائیک کے چالانز کم کرنے پر متفق ہوگئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کے جرمانوں میں کمی کی جائے گی۔ معاملے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ صرف جرمانے بڑھانا ٹریفک مسائل کا حل نہیں ہے۔ جرمانوں کے ساتھ فعال ٹریفک سگنلز اور واضح لین مارکنگ بھی ضروری ہے۔
کراچی میں موجودہ ٹریفک کے مسائل
کراچی کی بیشتر سڑکوں پر نہ لین مارکنگ ہے نہ سگنلز درست کام کر رہے ہیں۔ غریب اور متوسط طبقے پر غیر متناسب جرمانے ناانصافی ہیں۔ تعمیراتی بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے بغیر سخت جرمانے قابلِ قبول نہیں۔ ٹریفک قوانین کے نفاذ میں شفافیت اور اصلاح ضروری ہے۔ ہم نے شہر میں بینر نہیں لگائے بلکہ اس پر عملی کام کیا ہے۔ ہم ای چالان کے خلاف نہیں بلکہ بھاری جرمانوں کی کمی کے لیے کوشاں ہیں۔








