لودھراں؛ نو سال کے بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید اور 15 لاکھ جرمانے کی سزا
مجرم کو سزائیں
لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں ایک نو سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے مجرم کو عمر قید اور پندرہ لاکھ جرمانے کی سزاسنا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 خوارج ہلاک، ایک جوان شہید
عدالتی فیصلہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ایاز نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مجرم مجاہد حسین کو عمر قید اور پندرہ لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔
مقدمے کی تفصیلات
لودھراں کے علاقے گیلے وال میں پولیس نے 25 اکتوبر 2022 کو 9 سال کے بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا تھا۔








