خدام الحجاج 2026ء کے لیے سرکاری ملازمین کی سلیکشن میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
حج کے دوران خدام الحجاج کے لئے شکایات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ سال حج کے دوران خدام الحجاج کیلئے اپلائی کرنے والے سرکاری ملازمین نے میرٹ کی خلاف ورزی پر شکایات کے انبار لگا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: شاختیں اور علامتیں آپ کو بچپن ہی سے عطا کر دی جاتی ہیں اورآپ انہیں اپنے ساتھ لیے پھرتے ہیں،تم نے ہمیشہ لفظوں کے ہیر پھیر سے کام لیا
این ٹی ایس ٹیسٹ میں بے ضابطگیاں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرکاری ملازمین نے خدام الحجاج کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ میں سنگین بے ضابطگیوں کیخلاف وزیر اعظم پورٹل پر شکایات کر دیں جن کے مطابق خدام الحجاج کیلئے فزیکل ٹیسٹ کے بغیر میرٹ لسٹ آویزاں کر کے نئے امیدواروں کی حق تلفی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ شیئر کرنے کے مقدمہ، صنم جاوید کی درخواست ضمانت خارج
سلیکشن کے پیغامات کے حوالے سے شکایات
شکایات درج کروانے والے شہریوں کے مطابق 20 دسمبر کی شب پورٹل پر رزلٹ اپلوڈ ہونے کے چند منٹ بعد ہی مخصوص امیدواروں کو سلیکشن کے پیغام موصول ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کو شوہر سے ملنے والے تحائف میں پسندیدہ تحفہ کونسا ہے؟
درخواستوں کی آخری تاریخ
خدام الحجاج کیلئے سرکاری ملازمین سے درخواستیں 30 نومبر تک طلب کی گئی تھیں، امیدواروں نے امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق وزیر اعظم شکایت پورٹل اور وفاقی محتسب کو درخواستیں ارسال کیں جن میں میرٹ پر امیدواروں کے انتخاب کی استدعا کی گئی ہے۔
کامیاب امیدواروں کی فزیکل ٹیسٹ اور وزارت کے بیانات
ذرائع کے مطابق کامیاب امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ بھی ڈراپ کر دیے گئے ہیں، جبکہ ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ہر سال 70 فیصد پرانے جبکہ 30 فیصد نئے لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے، آبادی کے تناسب سے تمام صوبوں کو کوٹہ دیا جاتا ہے.








