دورۂ سری لنکا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے
ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے لئے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہروفیروز ؛مسلح افراد کا سول جج کے گھر پر حملہ،وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس
مشاورتی عمل جاری
روزنامہ ’’جنگ‘‘ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئے سکواڈ کے لئے مشاورتی عمل جاری ہے۔ آل راؤنڈر شاداب خان سری لنکا کے خلاف سیریز میں شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں : 251 کلو منشیات برآمد،12 ملزمان گرفتار
حارث رؤف کی شمولیت کا امکان
ذرائع کے مطابق سکواڈ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے نام پر غور کیا جار ہا ہے، حارث رؤف جنوبی افریقہ اور ٹرائی سیریز کے لئے سکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: افسوس کی بات، چین کی یقین دہانی کے باوجود کراچی واقعہ – وزیراعظم
نوجوان کھلاڑیوں کے مواقع
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میں نوجوان کرکٹر معاذ صداقت کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے، فاسٹ بولر احمد دانیال کی بھی سکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ کچھ کرکٹرز بی بی ایل میں شرکت جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاونٹرز، بھارت کا نیا منصوبہ بے نقاب
میچ کی تاریخیں
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 3 میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کی ملاقات
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ابتدائی سکواڈ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 7 جنوری ہے، ورلڈ کپ کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل آئی سی سی کی اجازت سے ٹیم میں ردو بدل کیا جا سکتا ہے۔
ورلڈ کپ کی تاریخیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔








