مریم نواز کا لاہور میں صفائی کے مسائل پر اظہار برہمی

وزیراعلیٰ پنجاب کی صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں نئے تعمیر شدہ قونصلر ہالز کا افتتاح کردیا گیا

اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر غور

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد میں تاخیر اور شہر کی صفائی پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے سپہ سالار کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے: قومی یکجہتی کا نفرنس سے علماء کا خطاب

صفائی سے متعلق تازہ ہدایات

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صفائی انتظامات میں بہتری کے لئے تین دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کو ازخود شہر کی سڑکوں کی مرمت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ "سی ایم جہاں سے گزرتا ہے وہ سڑک بن جاتی ہے، تو خود کیوں نہیں کرتے۔"

یہ بھی پڑھیں: عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی کی صورتحال پر بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے

مرکزی سڑکوں کی مرمت کی اہمیت

مریم نواز نے کہا کہ مرکزی سڑکوں کا پیچ ورک ترجیحی بنیادوں پر پہلے کیا جائے۔ انہوں نے پوچھا کہ "اگر سڑک کے درمیان گڑھا پڑ جائے تو گاڑی گر جاتی ہے، تو ذمہ دار کون ہوگا؟" ان کا کہنا تھا کہ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر کوئی گڑھا نظر نہیں آنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی ابھی باز نہیں آیا، بہار کے الیکشن سے پہلے پھر پنگا لے گا، شیخ رشید

تجاوزات کے خاتمے کی مہم

اجلاس کے دوران لاہور کی 18 مارکیٹوں میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ غیر قانونی پارکنگ ختم کرکے فٹ پاتھ کلیئر کرائے جائیں اور تاجر برادری کو بھی اس مہم میں اعتماد میں لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس گل حسن کی قیمتی چیزوں میں بہت دلچسپی ہے، دیکھ کر اندازہ لگا سکتے ہیں،چیف جسٹس عامر فاروق کے مسکراتے ہوئے توشہ خانہ ون کیس میں ریمارکس

مویشیوں کی منتقلی کا منصوبہ

وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں 213 مقامات پر موجود 2ہزار 598 مویشی شہری حدود سے باہر منتقل کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، جھونپڑ پٹیوں میں 1800 سے زائد غیر قانونی لوگ آباد ہیں۔

پہلے مرحلے کی ہدایات

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پہلے مرحلے میں فارمرز سے بات چیت کرکے رضا کارانہ طور پر مویشی نکالنے پر آمادہ کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...