ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کرجدوجہد کی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گفتگو
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کی ہے۔ آئین ہمیں پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، اور ہم یہ حق ہرصورت استعمال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملزم عمر حیات مقتولہ ثنا گھر میں کیسے داخل ہوا؟
سیاسی جماعتوں کی تنقید
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سے خطاب میں کہا کہ ملک دشمن سیاسی جماعتوں نے اقتدار کی خاطر ہمیشہ اداروں اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔ سازشی عناصر نوجوانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کریں گے، اس لیے فوکس نہ ہٹائیں۔ نوجوانوں کو ملک دشمن بیانیے اور منفی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہنا چاہیے۔
غلط سیاسی کلچر کا ذکر
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ غلط سیاسی کلچر اور انتشار کی سیاست انہی کرپٹ عناصر نے متعارف کروائی۔ حقیقی آزادی کی جدوجہد آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جاری رہے گی، اور بانی کی اگلی کال تک ہر سطح پر مکمل تیاری ہمارا ہدف ہے۔








