پی آئی اے کو جن لوگوں نے اپنی نااہلی، بدترین گورننس، سیاسی بھرتیوں اور غلط انتظامی فیصلوں سے تباہ کیا وہی اسے کوڑیوں کے بھاؤ بیچ کر مبارک سلامت کا شور مچا رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے پی آئی اے ایک شاندار اور بے مثال ادارہ تھا، پاکستان کا فخر تھا، کئی بین الاقوامی ایئر لائنز کو سپورٹ کرتا تھا۔ یہ بدنصیبی ہے کہ جن لوگوں نے اپنی نااہلی، بدترین گورننس، سیاسی بھرتیوں اور غلط انتظامی فیصلوں سے اس شاندار ادارے کو تباہ کیا وہی اسے کوڑیوں کے بھاؤ بیچ کر مبارک سلامت کا شور مچا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی! سلمان آغا سے متعلق نئی پیشگوئی سامنے آ گئی۔

احتساب کا مطالبہ

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کیا پی آئی اے کی تباہی کے ذمے داروں کو فکس نہیں کرنا چاہیے؟ کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟ پہلے چلتے ہوئے منافع بخش ادارے تباہ کرو، پھر انہیں فروخت کرکے جشن مناؤ۔ حکمرانوں کی بدترین ذہنیت کا عکاس ہے۔ نجکاری کمیشن کے ساتھ ساتھ ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بھی بنانا چاہیے جو ان تمام کرداروں اور چہروں کا تعین کرے جنہوں نے پی آئی سمیت نفع بخش قومی ادارے تباہ کرکے پاکستان کو ہزاروں ارب کا نقصان پہنچایا اور قومی وقار کو ضرب لگائی۔

سوشل میڈیا رائے

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...