پاکستان تحریک انصاف کا پنجاب کے 8 شہروں میں احتجاج کا منصوبہ

پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی منصوبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے 8 شہروں میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوست طالبعلموں پر مشتمل ”پھینٹی گروپ“ تشکیل دیا جس کاکام لڑکیوں کو چھیڑنے والے افراد کو پھینٹی لگانا تھا، ایک طاقتور رکن کا نام ”جِن“ رکھا ہوا تھا.
احتجاج کی تاریخیں
سٹی 42 نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے 11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 12 اکتوبر کو گوجرانوالا اور سرگودھا میں احتجاج کیا جائے گا۔ 13 اکتوبر کو ڈی جی خان میں، جبکہ 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔
قیادت کی ہدایات
تحریک انصاف نے قیادت کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پنجاب میں احتجاج کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کی دوبارہ کال دی جائے گی۔ اسلام آباد میں احتجاج کی کال کا فیصلہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کرے گی۔