ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا
ویرات کوہلی کا شاندار کارنامہ
بنگلورو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کیا ہے اور سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب
ورلڈ ریکارڈ کی تفصیلات
ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں سنچریوں کی تعداد میں سب سے آگے نکل چکے ہیں اور لسٹ اے کرکٹ (ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ون ڈے) میں تیز ترین 16 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں کلورین گیس لیک سے 600 سے زائد زائرین اسپتال منتقل
میچ کی کارروائی
یہ اعزاز کوہلی نے بدھ کو وجے ہزارے ٹرافی میں دہلی کی نمائندگی کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا، جہاں انہوں نے شاندار سنچری اسکور کی۔ کوہلی نے 131 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے 16 ہزار رنز کا سنگ میل مکمل کیا۔ یہ کارنامہ انہوں نے اپنی 330ویں لسٹ اے اننگز میں سرانجام دیا۔
سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ
اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، جنہوں نے 391 اننگز میں 16 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ بدھ کو کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت دہلی نے آندھرا پردیش کا 299 رنز کا ہدف با آسانی 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔








