پی آئی اے کی نجکاری ایک درست قدم ہے، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل
سابق وزیر خزانہ کی نقطہ نظر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے حکومتی اقدام کو درست قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہوریوں کا تعاون قابل تحسین، فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی، مریم نواز
اقتصادی اور انرجی پالیسیوں پر تنقید
ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وہ خود حکومت کی معاشی اور انرجی پالیسیوں پر تنقید کرنے میں کبھی نہیں ہچکچاتے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں 7 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
نجکاری کا اقدام
انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری پاکستان اور ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے درست سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے۔
نیک خواہشات کا اظہار
سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وہ قومی ایئر لائن کے نئے مالکان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔








