اقلیتوں سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا: وزیراعظم
وزیراعظم کا پیغام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم مسلح افواج میں مسیحی افسران اور جوانوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ اقلیتوں کے ساتھ کسی صورت زیادتی نہیں ہونے دیں گے، کسی بھی اقلیتی شخص سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے عمران خان کا حکم ہوا میں اڑا دیا
کرسمس کی تقریب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، وزیراعظم ہاؤس میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کرسمس منانے کیلئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔ حضرت عیسیٰ نے انسانیت کو ظلم وجبر سے نجات دلائی، حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت مریم سلام اللہ علیہا کی تعلیمات آج بھی انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میکسیکو میں 3 گاڑیوں کے ٹکرانے سے 15 افراد ہلاک
پاکستان میں اقلیتوں کا کردار
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں خاص طور پر مسیحی برادری کا قابل قدر اور تاریخی کردار ہے۔ قیام پاکستان سے آج تک تمام اقلیتوں نے ہر شعبے میں اہم کردار ادا کیا۔ مسیحی برادری نے تعلیم، طب، دفاع سمیت ہر شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب سوچ آزاد ہو جائے تو قومیں خود بخود آگے بڑھنے لگتی ہیں، قومیں صرف وسائل سے نہیں، فکر سے بنتی ہیں۔
فوجی کامیابیاں
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال مئی میں پاکستان نے فیلڈمارشل کی ولولہ انگیز قیادت میں دشمن کے چھکے چھڑا دیئے۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں بھارت کے 7 جہاز گرائے اور 8 ویں کو شدید نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: بسنت کی تقریبات کے لئے جگہ مقرر، خلاف ورزی کی اطلاع دینے پر انعام ملے گا
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ
شہباز شریف نے کہا کہ میرے قائد نواز شریف نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کی۔ نواز شریف بطور وزیراعظم دیوالی اور کرسمس کے تہواروں میں شریک ہوئے۔ اسلام نے مساوات، عدل، انصاف اور برابری کا ہمیشہ سبق دیا۔ نبی کریمﷺ کے اسوہ حسنہ پر نظر دوڑائیں تو نچوڑ یہ ہے کہ انسانیت کے ساتھ بردباری اور محبت سے پیش آؤ۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا
مسلم برادری کے ساتھ ایکجہتی
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کے سکھ کا ذریعہ بننا چاہیے، وطن پر لہو نچھاور کرنے والے مسیحی بھائیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ہارون ولیم نے دشمن سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ میں نے فیلڈمارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ہارون ولیم کے جنازے میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو نے نادہندگان سے 5 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کرلی
قانون کی طاقت
انہوں نے کہا کہ کسی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔ اقلیتوں سے زیادتی کرنے والے ہر ہاتھ کو روکا جائے گا اور یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں ساتھ دیں گے۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پوری طرح کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کا الزام، سعودی عرب میں ایک اور شخص کا سرقلم کردیا گیا
عبادت کی آزادی
ان کا کہنا تھا کہ قوم مسلح افواج میں مسیحی افسران اور جوانوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ پاکستان میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے، مسجد، مندر، گرجاگھر یا گوردوارہ میں سب کو عبادات کی آزادی حاصل ہے۔
کرسمس کا جشن
بعدازاں، وزیراعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب میں وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور غیر ملکی سفارتکار بھی شریک ہوئے۔








