پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
موسم کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک بھر کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: بیٹی کے سکول بیگ میں منشیات سمگل کرنے والی خاتون گرفتار
اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کی صورتحال
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے روز مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کہاں تھے؟
پنجاب میں دھند کی پیشگوئی
گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، بہاول نگر، اوکاڑہ، قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یارخان میں دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
سندھ اور بلوچستان کی صورتحال
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، شہید بینظیر آباد میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
بلوچستان میں موسم کی صورتحال
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کے ساتھ شام میں ان علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان بھی ہے۔








