راولپنڈی؛ سیلون مالک کی ملازمہ کے ساتھ زیادتی، سنگین نتائج کی دھمکیاں
راولپنڈی میں تشدد کا واقعہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیلون مالک نے ملازمہ پر تشدد کرتے ہوئے اس کے ساتھ زیادتی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہانیاں: کنسٹرکشن مشین کی تھرتھراہٹ کو زلزلہ سمجھ کو طالبات دوسری منزل سے کود پڑیں، متعدد زخمی
پولیس کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر واہ کینٹ کی حدود کوہستان انکلیو (راولپنڈی) میں سیلون مالک نے ملازمہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری
مدعیہ کا بیان
مدعیہ مقدمہ کے مطابق، "میں دی مینز روم سیلون پر کام کرتی ہوں، جہاں مردان سے تعلق رکھنے والی میڈم اور 3 لڑکے کاشی، حارث اور شیری بھی کام کرتے ہیں۔ سیلون کا مالک عاصم الرحمان سیلون پر آیا تو اس وقت میڈم مردان اور حارث لاہور گیا ہوا تھا۔"
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں سابقہ دشمنی پر جرگے کے دوران فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق
واقعے کی تفصیلات
متاثرہ ملازمہ نے بتایا کہ عاصم الرحمان نے آتے ہی شیری کو پتی لینے اور بعد میں کاشی کو دودھ لینے بھجوا دیا، حالانکہ دودھ سیلون پر موجود تھا۔ عاصم نے مجھے کہا کہ میڈم کے کمرے میں جا کر چائے بناؤ۔ میڈم کا کمرہ سامنے ہی تھا، میں وہاں چلی گئی تو پیچھے پیچھے عاصم الرحمان بھی وہاں آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں، حسن علی نے وہاب ریاض کا ریکارڈ توڑدیا
تشدد اور دھمکیاں
خاتون نے بتایا کہ عاصم الرحمان نے تھپڑ مار کر تشدد کرتے ہوئے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر بائیک پر بٹھا کر گھر کے قریب چھوڑ گیا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔








