بھارت: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مسلم ٹیچر کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں قتل
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایک سکول ٹیچر کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ مقتول کی شناخت دانش راؤ کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،’’ ستھرا پنجاب‘‘ میں مزید جدت لانے کیلیے اہم فیصلے
مقتول کی معلومات
بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول دانش راؤ گزشتہ 11 برس سے کمپیوٹر سائنس پڑھا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: گرودوارہ روہڑی صاحب کے کنزرویشن و رینوویشن کام کا آغاز، صوبائی وزیر اور سیکرٹری داخلہ نے افتتاح کیا
واقعے کی تفصیلات
دانش راؤ گزشتہ رات تقریباً 8 بج کر 50 منٹ پر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ چہل قدمی کر رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے دانش راؤ پر کم از کم تین گولیاں چلائیں جن میں سے دو گولیاں ان کے سر میں لگیں۔
ہسپتال لے جانا
واقعے کے فوراً بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، فائرنگ کا واقعہ یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کے قریب پیش آیا۔








