پاکستان 2025 کی کامیابیوں کے بعد 2026 کی کامیابیوں میں داخل ہوگا: وزیر اعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کو غرور تھا کہ اس کے دنیا سے تعلقات اچھے ہیں۔ پاکستان 2025 کی کامیابیوں کے بعد 2026 کی کامیابیوں میں داخل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ کی پشاور میں اجتماعی دعا کے اہتمام کی تجویز پر شیرافضل مروت کا ردعمل آگیا
مزارِ قائد پر حاضری
مزارِ قائدؒ پر حاضری دینے کے بعد گورنر سندھ اور کابینہ ارکان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان 2025 کی کامیابیوں کے بعد 2026 کی کامیابیوں میں داخل ہوگا۔ ملک کی بہتری کے لیے ہم سب کو متحد ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولو کلب کے زیراہتمام میشا اینڈ ابراہیم پولو کپ 2024ء شروع ہوگیا
قومی ایئر لائن کی نجکاری
’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اچھی بات ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری ہوئی ہے، ایئر لائن کے ملازمین کو تحفظ دیا جائے۔
مزار پر پھولوں کی چادر
قبل ازیں مراد علی شاہ نے بانی پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔








