قائد مسلم لیگ ن کی سالگرہ، صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات خان کیک لے کر سندس فاؤنڈیشن پہنچ گئے، تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے ساتھ سالگرہ منائی

وزیر تعلیم کا دورہ

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر بانی و صدر سندس فاؤنڈیشن محمد یاسین خان اور فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون بیوٹیشن سے چلتی کار میں زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر قتل کر دیا گیا

سالگرہ کی تقریب

دورے کے دوران صوبائی وزیرِ تعلیم نے تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں کے ہمراہ صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ رانا سکندر حیات خان نے بچوں سے ملاقات کی، ان میں تحائف تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بھرپور شفقت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی سرکٹ ہاؤس میں اعلیٰ حکام سے اہم میٹنگ جاری

نواز شریف کی قیادت کا اعتراف

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات خان نے کہا کہ صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی سیاست خدمت، قیادت اور ترقی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ہمیشہ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا اور عوامی خدمت کو اپنی سیاسی جدوجہد کا محور بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد میاں محمد نواز شریف ایک مقبول اور مدبر رہنما ہیں جن کے وژن، سیاسی بصیرت اور عوام دوست طرزِ قیادت کا اعتراف ان کے ناقدین بھی کرتے ہیں۔ شفافیت، اچھی حکمرانی اور ترقی پر ان کی توجہ نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہنی ٹریپ کے ذریعے نوجوانوں کا اغوا اور کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کار مشہور ٹک ٹاکر عروسہ سولنگی گرفتار

کرسمس اور سالگرہ کی خوشیاں

صوبائی وزیرِ تعلیم نے مزید کہا کہ آج کرسمس کا دن بھی ہے جبکہ قائدِاعظم محمد علی جناحؒ اور میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ بھی اسی روز منائی جا رہی ہے۔ ہم نے ان تمام خوشیوں کو تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریض بچوں کے ساتھ مل کر منایا اور قائدِاعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بدمعاشوں نے بھاری رشوت دیکر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دیے: سابق بھارتی جج کا طنز

سندس فاؤنڈیشن کا کردار

انہوں نے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن لاکھوں پاکستانیوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا ذریعہ ہے اور یہ ادارہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے کسی رحمت سے کم نہیں۔ رانا سکندر حیات خان نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور حکومت ان کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے。

سندس فاؤنڈیشن کی خدمات

اس موقع بانی و صدر سندس فاؤنڈیشن محمد یاسین خان نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریض بچوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنا ہمارے مشن کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن بلا تفریق مذہب و سیاست انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور یہی ہمارا اصل مقصد ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...