افغانستان سے دہشت گردوں کا تاجکستان میں حملہ
تاجکستان میں سرحد پار حملہ
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان سے دہشت گردوں نے تاجکستان میں سرحد پار حملہ کردیا، مسلح جھڑپ میں تاجک بارڈر گارڈ کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے امکان کو مسترد کردیا
جوابی کارروائی
تاجک حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں افغانستان سے آئے 3 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار، دستی بم اور نائٹ ویژن ڈیوائسز ملی ہیں۔
افغان طالبان کی ذمہ داریاں
’’جنگ‘‘ کے مطابق تاجک حکام کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے بین الاقوامی ذمہ داریوں اور تاجکستان کے ساتھ ریاستی سرحد پر سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ وہ دہشتگرد گروہوں اور سمگلروں کے حملوں کے خلاف اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع کریں گے۔ افغانستان سے چند روز کے دوران سرحد پار یہ تیسرا حملہ ہے۔








