خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کو بچھڑے 31 برس بیت گئے

پروین شاکر کی یاد

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اردو کی ممتاز شاعرہ پروین شاکر کو ہم سے بچھڑے آج 31 سال گزر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک میں فیل کیوں ہوئے، والدہ کی ڈانٹ پر نوجوان نے نہرمیں کود گیا

حیات اور وفات

روزنامہ جنگ کے مطابق شاعرہ پروین شاکر 24 دسمبر 1994 کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئیں، اس وقت ان کی عمر صرف 42 سال اور 24 دن تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کچلاک اور سبی لائن پر گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جاتا ہے، یہ سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ آپ گاڑی نہیں قید خانے میں سفر کر رہے ہیں۔

تعلیم اور کیریئر

جامعہ کراچی سے انگریزی ادب اور لسانیات میں تعلیم حاصل کرنے والی پروین شاکر نے 1982 میں مقابلے کا امتحان پاس کرکے سول سروس میں شمولیت اختیار کی۔
پروین شاکر محکمہ کسٹمز میں کلکٹر بنیں۔ اس عہدے سے ترقی کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری اور پھر سی آر بی آر اسلام آباد میں مقرر ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس سمیت اربوں روپے کے بجلی بل نادہندگان میں شامل

ادبی سفر

دوران تعلیم ہی 1976 میں ان کا پہلا شعری مجموعہ ’خوشبو‘ شائع ہوا تو پروین کی مقامی ہی نہیں عالمی سطح پر پذیرائی اور شناسائی میں اضافہ ہوا۔

شخصی اور ادبی شناخت

پروین شاکر کی ازدواجی زندگی تو کامیاب نہ رہی مگر شاعری ان کی ایسی پہچان بنی کہ ٹریفک حادثے نے بھی آج تک انہیں مرنے نہیں دیا۔ پروین شاکر کی شاعری آج کے عہد کی شاعری ہے۔ انہوں نے شاعری میں مختلف تجربات کیے ہیں جس میں وہ کامیاب بھی رہی ہیں۔ مختلف زبانیں جاننے کے باوجود انہوں نے نہایت آسان اور سہل زبان میں شاعری کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...