بھاڑ میں جاؤ: سیلفی نہ لینے پر مداح بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا پر برہم ہو گیا
ہاردک پانڈیا کے ساتھ مداحوں کا دلچسپ واقعہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو سیلفی نہ لینے پر مداح کی جانب سے طنز کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمّر کی الیکٹرک SUV سمیت لاہور آٹو شو میں شامل منفرد ترین گاڑیاں
کرسمس تقریب کی شاندار شام
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کرسمس تقریب میں شرکت کے بعد ہاردک پانڈیا اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کا ہاتھ تھامے ایک ریسٹورینٹ سے نکل رہے تھے جس دوران مداحوں نے انھیں گھیر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات، عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی
سیلفی لینے کا لمحہ
پہلے تو ہاردک پانڈیا نے ماہیکا کو گاڑی میں بٹھایا اور پھر مداحوں کے درمیان سیلفی کے لیے جا پہنچے اور کئی مداحوں کے ساتھ سیلفی بھی لی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی باہر آئے تو عمران خان کی ہدایات پر ہی عمل کریں گے، سلمان اکرم راجا
طنز کرنے والے مداح کا ردعمل
اسی دوران ایک مداح سیلفی کے لیے ہاردک پانڈیا کو بار بار پکارتا رہا جس پر ہاردک نے جواب دیا کہ "لے تو لی، اور کتنی لوگے؟"
مداح کا حیرت انگیز جواب
اس کے بعد ہاردک واپسی کے لیے مڑے جس پر مداح نے انھیں فوراً کہا کہ "بھاڑ میں جا"، تاہم مداح کی اس حرکت پر ہاردک پانڈیا نے کوئی بھی ردعمل دیے بغیر آگے بڑھ گئے۔
Hardik Pandya Viral Video: जब फैन ने पार की हद...हार्दिक पांड्या का रिएक्शन हुआ वायरल#hardikpandya #viralvideo #dynamitenews pic.twitter.com/lSbNnHuo5g
— डाइनामाइट न्यूज़ हिंदी (@DNHindi) December 26, 2025








