اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع
الیکشن کمیشن کی جانب سے تاریخ میں توسیع
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سہولت کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 30 دسمبر تک توسیع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے قتل کی کوشش سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا
نئی آخری تاریخ کا اعلان
الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2025ء مقرر کی گئی ہے۔
پرانا شیڈول
یاد رہے پہلے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 27 دسمبر 2025ء مقرر کی گئی تھی۔








